17 فروری، 2026، 11:21 AM

امریکی بحری بیڑوں کو خطرہ، ایرانی فوجی طاقت پر امریکی سابق افسر کا اظہار تشویش

امریکی بحری بیڑوں کو خطرہ، ایرانی فوجی طاقت پر امریکی سابق افسر کا اظہار تشویش

اسکاٹ ریٹر نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون نظام امریکی طیارہ بردار جہازوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کے سابق انٹیلی جنس افسر اور عسکری تجزیہ کار اسکاٹ ریٹر نے ایران کی بحری عسکری صلاحیتوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز جدید میزائل ٹیکنالوجی کے مقابلے میں پہلے جیسی برتری نہیں رکھتے۔

روسی میڈیا کے مطابق ریٹر نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار جہاز USS Abraham Lincoln ایران کے مقابلے میں ساکت ہدف کی مانند ہوسکتا ہے اور ایران اسے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے بقول سمندری برتری کا وہ دور گزر چکا جب دیوقامت طیارہ بردار جہاز طاقت کی علامت سمجھے جاتے تھے، جبکہ آج جدید میزائل ٹیکنالوجی کے سامنے یہ ویک پوائنٹ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ریٹر کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کو ممکنہ طور پر ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو حملہ کرنے کی مؤثر حد تک پہنچنے سے پہلے ہی واقع ہوجائے۔

سابق افسر نے مزید کہا کہ ایران اپنی ڈرون اور غیر متوقع عسکری حکمت عملی کے باعث، روس اپنے ہائپرسونک میزائلوں کے سبب، چین اپنے اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں کی وجہ سے اور شمالی کوریا اپنی زیر آب اور بیلسٹک ٹیکنالوجی کے باعث نمایاں عسکری صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کے مطابق عالمی طاقت کے توازن میں تبدیلیاں روایتی بحری قوت کے تصور کو چیلنج کررہی ہیں۔
 

News ID 1938101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha