20 مارچ، 2026، 10:10 AM

امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ آر فورڈ ناکام ہوکر میدان جنگ سے بھاگ گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ آر فورڈ ناکام ہوکر میدان جنگ سے بھاگ گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ خطے میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ آر فورڈ کی اچانک پسپائی نے امریکی عسکری طاقت کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز جیرالڈ آر فورڈ کی میدان جنگ سے اچانک واپسی نے خطے میں امریکی طاقت کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اور مغربی میڈیا نے اس طیارہ بردار جہاز کو خطے میں بھیجنے کے وقت اسے ایک بڑی عسکری طاقت کے طور پر پیش کیا تھا، تاہم جنگ کے عروج پر اس کی واپسی اور امریکی فوجی حکام کی خاموشی اس صورتحال کو مزید مشکوک بنا رہی ہے۔

بیان کے مطابق اطلاعات ہیں کہ جہاز کو تکنیکی مشکلات اور اندرونی آتشزدگی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اسے میدان سے ہٹنا پڑا۔ 13 ارب ڈالر مالیت کے اس جنگی جہاز کا راستہ تبدیل کرنا اور باب المندب کے راستے سے گزرنے سے گریز عالمی رائے عامہ کے لیے باعث سوال بن گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں بحر ہند میں موجود ایک اور امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال سامنے آئی ہے جس نے امریکی بحری حکمت عملی پر مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی افواج اور مزاحمتی قوتیں ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں اور اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی افواج کے نزدیک میدان جنگ میں موجودگی خود عزم اور ایمان کی علامت ہے اور وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

News ID 1938580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 10:38 - 2026/03/20
      0 0
      ملعون رضا شاہ پہلوی نے دشت گرد امریکہ کے ساتھ مل کر ایک نیوز چینل بنایا ہے جس کا نام ایران انٹرنیشنل رکھا ہے جو ملت ایران کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا تا ہے۔