17 فروری، 2026، 11:39 PM

شرپسندوں اور دہشت گردوں کے حامیوں کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی، جنرل قاآنی

شرپسندوں اور دہشت گردوں کے حامیوں کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی، جنرل قاآنی

سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا کہ شرپسند عناصر کی حمایت کرنے والے مجرم ہیں اور اپنے جرائم کی سزا پائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے شرپسندوں اور دہشت گرد عناصر کی حمایت کرنے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد مجرم ہیں اور وہ اپنے جرائم کی سزا ضرور پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، جنوری کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی چہلم کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جن لوگوں نے شرپسندوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کی، وہ درحقیقت جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اور اپنے اعمال کے نتائج سے نہیں بچ سکیں گے۔

جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم پہلے سے زیادہ اتحاد، استحکام اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی اور دشمنوں کو بھرپور جواب دے گی۔ بیرونی حمایت یافتہ بدامنی کے منصوبے عوامی بصیرت اور قومی ہم آہنگی کے سامنے ناکام ہوں گے۔

News ID 1938113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha