مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں گذشتہ دنوں فسادات اور ہنگاموں کے بعد دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام نے رہبر معظم اور انقلاب اسلامی کی حمایت اور شرپسند عناصر کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
سب سے بڑی ریلی تہران میں نکالی گئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور گذشتہ دنوں شرپسندوں اور دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز، عام شہریوں اور املاک پر حملوں کی شدید مذمت کی۔
ریلیوں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور حالیہ فسادات میں شہید ہونے والوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔




تہران میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی عوام صہیونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے ملک میں مہنگائی کے خلاف صدر پزشکیان کی حکومت کے ساتھ مل کر منصوبے بنانے اور معاشی مشکلات حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
آپ کا تبصرہ