مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے ماطبق، روس کی وزارت توانائی نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے وزیرِ توانائی سرگئی سیولیف اور روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرِ توانائی سرگئی سیولیف نے کہا کہ آئندہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں ہماری توجہ ٹھوس نتائج کے حصول پر مرکوز ہے تاکہ دستخط شدہ دستاویزات اور متفقہ فیصلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
روسی وزارت توانائی کے مطابق اجلاس کے دوران توانائی، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر حکومتی اداروں اور کاروباری حلقوں کے نمائندوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔
یہ اجلاس روس اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عملی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔
آپ کا تبصرہ