26 دسمبر، 2024، 9:20 PM

اسرائیلی رجیم کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سینئر یمنی عہدیدار

اسرائیلی رجیم کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سینئر یمنی عہدیدار

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے ملک کے خلاف صیہونی رجیم کی حالیہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے  ملک کے خلاف صیہونی رجیم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم صیہونی رجیم، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں اور ہمارے پاس جوابی اقدام کے لئے بہت سے آپشن موجود ہیں۔

حزام الاسد نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کو یمن کے خلاف حالیہ جارحیت کے جواب میں ہمارے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی رجیم نے آج یمن کے خلاف فضائی جارحیت کا ارتکاب کیا، جس پر یمن کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

News ID 1929102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha