مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے ملک کے خلاف صیہونی رجیم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم صیہونی رجیم، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں اور ہمارے پاس جوابی اقدام کے لئے بہت سے آپشن موجود ہیں۔
حزام الاسد نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کو یمن کے خلاف حالیہ جارحیت کے جواب میں ہمارے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی رجیم نے آج یمن کے خلاف فضائی جارحیت کا ارتکاب کیا، جس پر یمن کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ