26 دسمبر، 2024، 10:37 PM

صیہونی رجیم کی جنوبی لبنان میں دراندازی، جنگ بندی کمیٹی خاموش تماشائی!

صیہونی رجیم کی جنوبی لبنان میں دراندازی، جنگ بندی کمیٹی خاموش تماشائی!

صیہونی رجیم لبنان جنگ بندی کی نگران کمیٹی کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی لبنان میں دراندازی شروع کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر نگران کمیٹی کی خاموشی سے قابض رجیم کو مزید جارحیت کی جرات ملی ہے۔

صیہونی فوجیں جنوبی لبنان کے علاقوں "القنطرہ"، "وادی الحجیر"، "عدشیت القصیر"، "قبریخہ"، "تولین" اور "وادی السلوقی" میں داخل ہو گئی ہیں۔ 

قابض فوج نے مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو جبری بے دخل کرکے اقوام متحدہ کی امن فوج کے لبنانی اہلکار کو بھی اغوا کر لیا ہے۔

اس دوران صیہونی طیاروں نے لبنان کے فضائی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی علاقوں کے اوپر پرواز کی۔ تاہم لبنانی فوج نے صہیونی جارحیت  کے بعد ان علاقوں میں اپنی نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کے ثالث ممالک پر مشتمل نگران کمیٹی اسرائیلی رجیم کی بیروت کے خلاف جارحیت کو روکنے میں مکمل طور ناکام ہوئی ہے۔

News ID 1929101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha