16 دسمبر، 2025، 3:17 PM

امریکہ حزب اللہ اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا، لبنانی اخبار

امریکہ حزب اللہ اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا، لبنانی اخبار

لبنانی روزنامہ الاخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کو اب یقین ہو گیا ہے کہ موجودہ مرحلے میں حزب اللہ اور حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ممکن نہیں۔ اسی لیے وہ ان تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کی بجائے اب اس بات پر توجہ دے رہا ہے کہ انہیں ان ہتھیاروں کے استعمال سے کیسے روکا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی اخبار الاخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ حزب اللہ اور حماس کو ان کے ہتھیاروں سے محروم کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ امریکہ اب غیر مسلح کرنے کی پالیسی کے بجائے استعمال میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ یہ نئی حکمت عملی تاحال مبہم ہے، لیکن امریکہ کی کوشش ہے کہ غزہ اور لبنان میں ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے ان تنظیموں کی عسکری قوت اور ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت کو کم سے کم کیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ٹام باراک کے دورہ اسرائیل کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا تھا تاکہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات کے لیے ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔

الاخبار نے مزید انکشاف کیا ہے کہ شام کے معاملے میں امریکی حکومت، صیہونی حکومت کی جانب سے جولانی حکومت کے خلاف ممکنہ فوجی تحرکات پر تشویش کا شکار ہے۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کے یہ اقدامات خطے میں نئے بحران کو جنم دے سکتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی جریدے فارن پالیسی نے صیہونی حکومت کی کابینہ کے ایک اہم عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ حماس کے ہتھیار جمع کرنے یا اسے مکمل طور پر غیر مسلح کرنے کا آئیڈیا صرف ایک خام خیالی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

News ID 1937123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha