26 فروری، 2024، 2:17 PM

فلسطینی مقاومت کی حمایت میں ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے، یمنی وزیراعظم

فلسطینی مقاومت کی حمایت میں ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے، یمنی وزیراعظم

یمنی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران نے فلسطینی مقاومت کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ غزہ میں مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمنی چینل المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی وزیراعظم عبدالعزیز حبتور نے غزہ کے واقعات پر مغربی ممالک کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والوں نے غزہ کے انسانیت سوز واقعات پر اپنی آنکھیں بند رکرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو نے صہیونی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کی جنگ کو عالمی سطح تک لے گیا ہے۔ مقاومت نے ہمیشہ عرب اور مسلمان ممالک کے مسائل حل کئے ہیں۔ اسی محاذ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے کی پالیسی کے تحت فلسطین کو فراموش کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

انہوں نے مقاومت نے ہی فلسطین میں کئی مہینوں سے صہیونی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے۔ مقاومت کی حمایت میں ایران کا کردار کسی بھی مخفی نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کو حالیہ جنگ کے دوران کھل کر میدان میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

News ID 1922179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha