مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت بند کرکے محاصرہ فوری طور پر ختم کرے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کئی منصوبے زیرغور ہیں۔ یمن عالمی سطح پر اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اگر صہیونی حکومت اور فوج غزہ کے خلاف حملے بند اور محاصرہ ختم نہ کرے تو دوسرے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اللہ کی مدد اور عوامی کی حمایت کے ساتھ عالمی سطح پر تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور عرب عوام کے خلاف گہری سزشیں کی جارہی ہیں۔ یمنی فوج اپنی قیادت اور عوام کی حمایت کے ساتھ ان سازشوں کا نکام بنائے گی۔
آپ کا تبصرہ