مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکی اور برطانوی حملوں کے بعد یمن کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن غزہ میں خواتین اور معصوم بچوں پر صہیونی مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس کو چاہئے کہ یمن پر حملوں کے بجائے فوری طور پر غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو روکے اور صہیونی حکومت کی فوجی امداد بند کرے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں مقاومتی تنظیم انصاراللہ کی تنصیبات پر جمعہ اور ہفتے کو حملہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یمنی افواج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں امریکی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج نے بھی ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی کشتی پر حملہ کیا تاکہ غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے کے لئے اسرائیل کو بڑھاجائے۔
آپ کا تبصرہ