9 مارچ، 2025، 8:56 AM

یمنی مسلح افواج اسرائیل پر دوبارہ حملے کے لئے مکمل تیار

یمنی مسلح افواج اسرائیل پر دوبارہ حملے کے لئے مکمل تیار

غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر یمنی مسلح افواج اسرائیل پر دوبارہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومت کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مذاکرات میں صہیونی حکومت کی جانب سے ہٹ دھرمی اور غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد یمن نے اسرائیل پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی مسلح افواج اسرائیل کے خلاف سمندری کارروائیاں شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

صنعا نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آپریشنز کی بحالی ایک دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

یاد رہے کہ انصار اللہ یمن کے سیکریٹری جنرل سید عبدالملک الحوثی نے گزشتہ روز ایک بیان میں صیہونی حکومت کو چار دن کی ڈیڈلائن دی تھی کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرے، بصورتِ دیگر یمنی فوج اسرائیل کے خلاف سمندری آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔

News ID 1930965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha