15 جنوری، 2024، 9:24 AM

غزہ کے بارے میں یمنیوں کا موقف جرائتمندانہ ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

غزہ کے بارے میں یمنیوں کا موقف جرائتمندانہ ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر رئیسی نے غزہ کے دفاع میں یمنی موقف کو جرائتمندانہ قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی مشاط کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بحیرہ احمر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر رئیسی کے دفتر کے سیاسی امور کے نائب سربراہ محمد جمشید کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مہدی مشاط نے کہا کہ یمن صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

گفتگو کے دوران یمن اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے صہیونی حکومت کو نسل کشی کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کئی ہزار فلسطینی بے گناہ خواتین اور بچوں سمیت نہتے شہریوں کو غزہ میں شہید کردیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف امریکی حملہ قابل مذمت ہے۔ امریکہ نے یمن پر حملہ کرکے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔ عالمی اور علاقائی استکبار سے برسرپیکار یمنی قوم کے خلاف ان حملوں کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت کی جائے گی۔

انہوں نے فلسطینیوں کے لئے ایران کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو بالاخر فلسطینی عوام کے مقابلے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

گفتگو کے دوران یمنی رہنما نے کہ ہم صہیونی حکومت کے حملوں کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں۔ امت مسلمہ کو غزہ میں صہیونی مظالم کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کرنا چاہئے۔

News ID 1921273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha