5 جنوری، 2024، 10:15 AM

یمن صہیونیوں کے خلاف موثر ترین محاذ ہے، عبدالملک الحوثی

یمن صہیونیوں کے خلاف موثر ترین محاذ ہے، عبدالملک الحوثی

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن موثر ترین محاذ کی حیثیت سے امریکہ اور اسرائیلی کاروائیوں کا سخت جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمنی عوام سے تاکید کی ہے کہ جمعہ کے روز فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں جوق در جوق شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یمن نے صہیونی حکومت کے خلاف ڈرون اور میزائل حملوں سے جنگ کی ابتدا کی جو اب اقتصادی ناکہ بندی تک پہنچ گئی ہے اس حوالے آبنائے باب المندب سے تجارتی کشتیوں کو اسرائیل کی طرف جانے سے روکا جارہا ہے۔ یہ ایک موثر اقدام ہے۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں یمنی فوجیوں پر حملہ کرکے حماقت کی ہے اس جرم کا امریکہ کو سخت جواب دیا جائے گا۔

News ID 1921063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha