28 جون، 2023، 3:00 PM

پاکستانی وزیر داخلہ نے فیملی سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی

پاکستانی وزیر داخلہ نے فیملی سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے خاندان سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ آج کل خاندان سمیت سعودی عرب میں حج کے لیے موجود ہیں، رانا ثناء اللّٰہ نے خاندان سمیت گزشتہ روز میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ سنا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے تصویر شیئر کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے رانا ثناء اللّٰہ کی مقدس مقامات سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

رانا ثناءاللّٰہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر اُن کے خاندان سمیت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے میدانِ عرفات میں قوم اور مُلک کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی۔

News ID 1917464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha