مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری میڈیا سے نقل کیاہےکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ممتاز شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام عباس حسین انصاری طویل علالت کے بعد سری نگر کے خانکھائی سباح نواکدل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ان کی نماز جنازہ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی اور انہیں بابامزار زدبل میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
مولونا محمد عباس انصاری (پیدائش 18 اگست 1936) زیر انتظام جموں و کشمیر کے ایک معروف حریت رہنما ہیں جو جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ بھی ہیں۔ موصوف 1962ء سے کشمیر میں سیاسی و مذہبی طور پر سرگرم عمل رہے ہیں۔ وہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما، شعلہ بیان خطیب اور قلمکار بھی تھے۔مرحوم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور اہم رہنما بھی تھے نیز آپ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین بھی تھے۔
آپ کا تبصرہ