4 نومبر، 2022، 11:38 PM

سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، مولانا فضل الرحمان

سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے صدر اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی اب خود اُس آگ میں جلنے والے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، گوجرانولہ کا واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے، ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے حوالے کیا، جس نے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے، اسی بنیاد پر وہ حملہ کرنا چاہتا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اور اس کے رفقا بلا تحقیق وزیراعظم، رانا ثناء اللہ اور افسران پہ الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں، جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا،اس معاملہ کی اعلی سطح پر تحقیقات ضروری ہو گئی ہے تاکہ قوم کو اصل حقائق سے باخبر رکھا جا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران مذہب سے ناواقف ہیں لیکن ہر معاملہ میں مذہبی ٹچ دیکر اپنے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ مذہبی جنونیت کو فروغ دیتے ہیں، اس کے نتائج ملک اور معاشرہ کے علاوہ خود عمران اور اس کی جماعت کے لئے بھی اچھے نہیں ہوں گے۔

News ID 1912984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha