28 اکتوبر، 2022، 4:48 PM

شیراز حملے میں شہید ہونے والوں کا انتقام ضرور لیا جائے گا، امام جمعہ تہران

شیراز حملے میں شہید ہونے والوں کا انتقام ضرور لیا جائے گا، امام جمعہ تہران

تہران کی نماز جمعہ کے نائب خطیب نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شیراز دہشت گردانہ حملے میں ملوث کرداروں کو یقیناً اس گھناونی حرکت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اس ہفتے کے خطیب حجۃ الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اپنے خطبے کے دوران شاہ چراغ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے واقعے کے دوران زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ حاج علی اکبری نے زور دے کر کہا کہ ان بے گناہوں کے خون کا بدلہ اس قتل عام کے مجرموں سے لیا جائے گا، وہ جو ان واقعات کی اصل وجہ ہیں ، یعنی عالمی استکبار۔ انہوں نے شیراز حملے کے بعد رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے جاری کردہ پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس غم کی تلافی سوائے ان ان ہولناکیوں کے اسباب تلاش کرنے اور اس کے بارے میں فیصلہ کن اور دانشمندانہ اقدام کرنے سے نہیں ہو گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ استکباری طاقتیں ایک مضبوط اور خودمختار ایران کو برداشت نہیں کر سکتیں۔ اس ضمن میں انہوں نے ایران کے اندر ثقافتی جنگ اور عدم تحفظ پیدا کرنے پر ان کی مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایران میں ایک ہمہ گیر بغاوت کے درپے ہیں، تاہم ایرانی قوم نے ہوشیاری سے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں ایرانی حکومتوں کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایران کو خطے میں تنہا اور الگ تھلگ کرنا چاہتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایران کے تعلقات اور رابطوں میں اضافہ ہوتا گیا۔

News ID 1912860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha