عمران خان پر حملہ
-
نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا/مجھے قتل کرنے کا پلان تھا، پاکستانی سابق وزیراعظم
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیرآباد واقعے میں نواز، شہباز اور زرداری سے طاقتور لوگ شامل ہیں، بہت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اپنے ملک اور قوم کا محافظ سمجھتے ہیں۔
-
عمران خان جب کہیں گے استعفے دے دیں گے، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی
اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے استعفے دے دیں گے، نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں کا حل ہے۔
-
عمران خان حملہ کیس میں پیش رفت، ملزم کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
-
عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی،صوبائی وزیر
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
-
اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے،پاکستانی وزیر داخلہ
پاکستانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے، اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتا ہے، حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے خدشات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
-
عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی+ویڈیو
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
-
عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
پی ٹی آئی نے عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں نامزد ملزمان کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
-
عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسپیشل برانچ اور پولیس کےحکام بھی موجود ہے۔
-
عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر حفاظتی دیوار بنا دی گئی
پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خدشات کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ کے باہر سخت انتظامات کرتے ہوئے حفاظتی دیوار بنا دی گئی ہے۔
-
فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے، میں لانگ مارچ کو لے کر چل رہا ہوں، مجھے جلدی نہیں اسلام آباد والوں کو جلدی ہے، لانگ مارچ کی ٹائمنگ خود طے کروں گا۔
-
عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست
پاکستانی سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
-
بندکمرے میں چار لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا،پاکستانی سابق وزیراعظم
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں ہماری حکومت کے ماتحت ہونےکے باوجود میں اپنا کیس رجسٹر نہیں کراسکا۔
-
عمران خان کی اسلام آباد کے سوا ہر جگہ احتجاج ختم کرنے کی ہدایت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوا تمام شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
-
عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستانی وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے لانگ مارچ فائرنگ کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا ہے، خط میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے حقائق جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
-
عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائیگا، ترجمان پنجاب حکومت
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
-
پاکستانی حکومت کا عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پاکستانی حکومت نے ریاست اور اداروں کے خلاف الزامات پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
-
عمران خان کو چیرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا.
-
سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم کے صدر اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی اب خود اُس آگ میں جلنے والے ہیں۔
-
عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے تفتیش میں اہم حقائق سامنے آگئے
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ کرنے والے ملزم نوید سے تفتیش کے بعد اہم حقائق سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جس کے بیان پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔
-
عمران خان پر حملہ مذہبی انتہا پسندی قرار
پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیدھا سیدھا مذہبی انتہا پسندی کا کیس ہے۔
-
ایران کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک بیان میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت اور ان کی شفا کے لئے دعا کی۔
-
ویڈیو،عمران خان کی جانب سے اہم بیان جاری، قاتلانہ حملے کا الزام 3 لوگوں پر عائد کردیا
تحریک انصاف رہنما اسد عمر نے کہاکہ چیئرمین عمران خان نے تین لوگوں کا نام لے کر کہا ہے کہ مجھ پر حملہ کروانے والوں کے پیچھے ان تینوں کا ہاتھ ہے اور ان کو فوراً عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
-
عمران خان کےکنٹینر پر فائرنگ کے وقت کے مناظر+ویڈیو
گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے وقت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللہ والاچوک پر عمران خان کنٹینر پر موجود تھے، ویڈیو میں فائرنگ کی آواز یں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
-
نواز شریف، زرداری،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی عمران خان پر حملے کی مذمت
ٹوئٹر پر ایک بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
-
عمران خان پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران خان پر نہیں ملکی سالمیت اور وقار پر حملہ ہے اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
-
عمران خان کی حالت تشویشناک نہیں،پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، حالت تشویشناک نہیں۔
-
عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا
مبینہ حملہ آور نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی اس کے ساتھ ہے اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔
-
پاکستانی وزیراعظم کی سابق وزیراعظم پر فائرنگ کی شدید مذمت،فوری رپورٹ طلب
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
-
لانگ مارچ میں عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی+ویڈیو
نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ عمران خان کے علاوہ دیگر 4 افراد کو بھی گولی لگی ہے۔