مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے اور استعفے دینے کے اعلان کی توثیق کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کارکنان اور رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔
عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام منتخب نمائندوں کو اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے استعفے دے دیں گے، نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں کا حل ہے۔
آپ کا تبصرہ