مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کر لی۔
گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احسن نذیر کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
واضح رہے کہ ضمانت حاصل کرنے والا ملزم احسن نذیر ن لیگ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔
آپ کا تبصرہ