مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی پولیس سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک پارک کے پاس ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔
یہ گرفتاری سی ڈی ڈی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ٹیموں نے بی ایل ایف کے خلاف ایک آپریشن کےدوران کی۔
پاکستان کے میڈیا نےسی ٹی ڈی ترجمان کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو خبر ملی کہ مشتبہ خودکش بمبار مہبال کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہم مقام پر خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہوئیں اور انہوں نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک پارک کے پاس اس مبینہ خودکش خاتون کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے چار سے پانچ کلوگرام وزنی خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔
آپ کا تبصرہ