مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیس رجسٹر کرنے سے پنجاب پولیس نے انکارکردیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر پنجاب پولیس کو کون کنٹرول کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں چار لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا اور جن طاقتورلوگوں نے قتل کامنصوبہ بنایا انہیں بلٹ پروف شیشوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہوں، آگےبڑھنےکا صرف ایک راستہ ہےکہ لوگوں کو ان کی مرضی کی حکومت منتخب کرنےدی جائے ۔
آپ کا تبصرہ