17 اپریل، 2025، 1:15 PM

برطانیہ کے الزامات، ایرانی وزارت خارجہ کی سختی سے تردید

برطانیہ کے الزامات، ایرانی وزارت خارجہ کی سختی سے تردید

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی وزیر خارجہ کے ایران پر حالیہ الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی برطانوی حکومت کی جانب سے ایران پر عائد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کے الزامات نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ یہ برطانیہ کی مشکوک سرگرمیوں بالخصوص مغربی ایشیا میں اس کے منفی کردار پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دعوے اور الزامات اسی پرانی غلط پالیسی کا حصہ ہیں، جسے برطانیہ نے گذشتہ برسوں سے اپنا ہوا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران نے متعدد بار برطانیہ سے ان الزامات کے ثبوت اور شواہد فراہم کرنے کی درخواست کی، لیکن اب تک لندن حکومت نے سوائے ان بےبنیاد دعوؤں کی تکرار کے کچھ پیش نہیں کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بےبنیاد الزامات کی سیاست نہ صرف ایران و برطانیہ کے درمیان اعتماد کو مجروح کرے گی بلکہ سفارتی تعلقات میں مزید کشیدگی کا باعث بنے گی جس کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر برطانیہ پر عائد ہوگی۔

News ID 1931924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha