8 نومبر، 2022، 7:06 PM

عمران خان کی اسلام آباد کے سوا ہر جگہ احتجاج ختم کرنے کی ہدایت

عمران خان کی اسلام آباد کے سوا ہر جگہ احتجاج ختم کرنے کی ہدایت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوا تمام شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوا تمام شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کارکنوں کو عوامی مشکلات کے پیش نظر احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے احتجاج ختم کرنے کے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کررہے تھے۔

News ID 1913055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha