25 نومبر، 2022، 3:12 PM

اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے،پاکستانی وزیر داخلہ

 اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے،پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے، اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتا ہے، حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے خدشات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں اجتماع کرنے کے لیے بضد ہیں، میرا مشورہ ہے کہ عمران خان یہ بے مقصد اجتماع ملتوی کردیں، چاہیے تو یہ تھا کہ وہ پہلے ہی 26 نومبر کے اجتماع کو ملتوی کرتے، مگر انہوں نے اہم تعیناتی کے آئینی عمل کو تماشا بنانے کے لیے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو اب پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، آپ کو اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی، یہ بات اب پرانی ہوگئی، آپ کے ان سیاسی اجتماعات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ اسٹیبلیشمنٹ سے ملنا ہوتی تو مل چکی ہوتی، عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے سیاسی قیادت سے بات کریں، اجتماع نہ ہو تو عمران خان شرمندگی سے بچ سکتے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے، اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتا ہے، حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے خدشات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے،   ریڈ الرٹ جاری ہوا ہے کوئی دہشت گرد تنظیم اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست دان بنیں، عمران خان  ضد  چھوڑیں، سیاستدانوں میں واپس آئیں، پی ڈی ایم سے ملیں۔ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملیں، عمران خان اگر میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے، میں بھی عمران خان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اب اپنے آئینی رول سے باہر نہیں آئے گی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وہ سیاسی کردار ادا نہیں کریں گے، آرمی چیف عاصم منیر کا بھی کردار تھا کہ فوج کا سیاسی رول ختم ہونا چاہیے ، آئی ایس آئی کے سیاسی ونگ ختم کرنے کے حوالے سے ادارے کو عمل کرنا ہے۔

News ID 1913350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha