پلستر مکمل اتار دیا گیا، عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر سے پلستر اتارے جانے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار ہوگئے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ طبی ٹیم ان کے ساتھ رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستانی سابق عمران خان کی ٹانگ سے پلستر مکمل طور پر اتارے جانے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کے پاؤں پر لگانے کے لیے کور منگوا لیا ہے، تاہم انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زمان پارک میں طبی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور بتایا کہ  ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ٹانگ پر بریسز لگنے کے بعد عمران خان کو چلنے میں آسانی رہے گی جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے خصوصاً روکا ہے۔
حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے دوران ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں بھی موجود ہوگی۔

News Code 1913353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha