23 اکتوبر، 2022، 8:40 AM

سابق سعودی وزیر کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل؛ ہم اپنے آئل فیلڈز کو بم سے اڑا دیں گے + ویڈیو

سابق سعودی وزیر کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل؛ ہم اپنے آئل فیلڈز کو بم سے اڑا دیں گے + ویڈیو

اوپیک پلس کے فیصلے کے نتیجے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ہوتے اختلافات کے بعد سعودی سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر سابق سعودی وزیر توانائی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم سے نقل کیاہےکہ حالیہ دنوں میں سعودی صارفین کے سوشل پیجز پر سعودی عرب کے سابق وزیر توانائی "احمد زکی یمانی" کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس ان دنوں سعودی عرب میں ایک گرما گرم موضوع کی صورت اختیار کرلی ہے۔

یاد رہے کہ یمانی 2021 میں انتقال کر گئے ہیں جبکہ 1973 میں انہوں نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے کچھ عرب ملکوں کے خلاف سخت پابندیوں اور سنگین اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے کہے گئے الفاظ کے جواب میں کہا تھا کہ اگر امریکہ سعودی آئل فیلڈز پر قبضہ کرتا ہے تو ہم فوراً اپنے آئل فیلڈز کو بم سے اڑا دیں گے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل کے اوپیک پلس کے رکن ممالک نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کو روکنا چاہتے ہیں جبکہ اس فیصلے کی وجہ سے امریکی حکام نے ریاض کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔ اس وقت مغربی ممالک روسی توانائی پر پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بلند افراط زر سے نبرد آزما ہیں۔ دوسری جانب اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی سپلائی کم کرنے کا فیصلہ ان ملکوں میں معاشی جمود کا سبب بن سکتا ہے۔
News ID 1912771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha