21 اکتوبر، 2007، 9:39 PM

منوچہر متکی

ایران امن وصلح اور گفتگو کا طرفدار ہے // سامراجی طاقتوں کے عزائم توسیع پسندانہ ہیں

ایران امن وصلح اور گفتگو کا طرفدار ہے // سامراجی طاقتوں کے عزائم توسیع پسندانہ ہیں

ایران کےوزیر خارجہ منوچہر متکی نے ایرانی عوام کو امن وصلح پسند اور گفتگو کا طرفدار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی طاقتیں آج بھی اپنے ناپاک عزآئم کو دوسرے ممالک کے سر تھونپنا چاہتی ہیں اور دوسرے ممالک کی علمی پیشرفت اور ترقی میں خلل ایجاد کرنے کے لئے ناپاک سازشیں کررہی ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ منوچہر متکی نے تھائی لینڈ کے سفیر کی ماموریت کے اختتام پر دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر بحث و تبادلہ خیال کیا متکی نے اس ملاقات میں ایرانی عوام کو امن وصلح پسند اور گفتگو کا طرفدار قراردیتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتیں آج بھی اپنے ناپاک عزآئم کو دوسرے ممالک کے سر تھونپنا چاہتی ہیں اور دوسرے ممالک کی علمی پیشرفت اور ترقی میں خلل ایجاد کرنے کے لئے ناپاک سازشیں کررہی ہیں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے زیر نظر چل رہا ہے لیکن پھر بھی چند ممالک مختلف بہانوں اور سازشوں کے ذریعہ ایران کی علمی پیشرفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت ایرانی عوام کے حقوق کی مکمل پاسداری کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اس ملاقات میں تھائی لینڈ کے سفیر نے بھی ایران اور تھائی لینڈ کے باہمی روابط کو دوستانہ قراردیا اور مختلف شعبوں میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

 

News ID 572436

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha