مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک اور اعلی فوجی عہدیدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ گولانی بریگیڈ کے چیف یواف یروم نے اپنا استعفیٰ اعلیٰ افسران کو پیش کردیا ہے۔
یروم نے کہا: وہ ایک صیہونی کی موت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں جو جنوبی لبنان پر فوج کشی کے دوران ان کے ساتھ تھا اور اسی وجہ سے وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ہلاک ہونے والے صیہونی کو "زیف ایرلچ" نامی محقق قرار دیا، لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ ایک محقق کو صہیونی فوجیوں کے جرائم کے دوران ان کے شانہ بشانہ کیوں ہونا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے صیہونی فوج کے یہ اعلی عہدیدار "زیف ایرلچ" کے ہمراہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ