مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبررساں ایجنسی روئٹرز نے لبنان میں آئندہ چند گھنٹوں میں اعلان جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
روئٹرز نے بعض سینئر اہلکاروں کے حوالے سے کہ جنہوں نے اپنے نام ظاہر نہیں کئے رپورٹ دی ہے کہ بائیڈن حکومت نے لبنانی حکام کو مطلع کیا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ "Axios" نے صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ایک امریکی اہلکار کا نام لیے بغیر ان کے بیانات شائع کیے تھے۔
مذکورہ نیوز سائٹ نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "اسرائیل" اور لبنان نے جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر ایک معاہدہ کیا ہے اور اسرائیل کی جنگی کابینہ کے منگل تک اس معاہدے پر متفق ہونے کی توقع ہے۔
ایگزیس نے اس اعلیٰ عہدے دار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ "اسرائیل" اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ