25 نومبر، 2024، 10:07 PM

بیروت اور تل ابیب کے درمیان ممکنہ جنگ بندی، لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی تصدیق

بیروت اور تل ابیب کے درمیان ممکنہ جنگ بندی، لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی تصدیق

لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ انٹرویو کے دوران تل ابیب اور بیروت کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بو صعب نے رائٹرز کے ساتھ انٹرویو میں تل ابیب اور بیروت کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا: جنگ بندی کی بنیاد جنوب سے 60 دنوں کے اندر "اسرائیلی" فوج کا انخلاء اور ان علاقوں میں لبنانی فوج کی موجودگی ہے۔

بو صعب کے بیان میں کہا گیا ہے: جنگ بندی کی قیادت امریکہ کر رہا ہے جب کہ مذاکراتی عمل کی نگرانی امریکہ کی سربراہی میں 5 ممالک پر مشتمل ایک کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے کچھ دیر پہلے خبر رساں ادارے روئٹرز نے اگلے چند گھنٹوں کے اندر لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا امکان ظاہر کیا تھا۔ روئٹرز کے مطابق بعض اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا: بائیڈن انتظامیہ نے لبنانی حکام کو مطلع کیا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں جنگ بندی کے اعلان متوقع ہے۔"

News ID 1928380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha