25 نومبر، 2024، 6:28 PM

بزدل اور ڈرپوک صیہونی حکومت عراق پر حملے سے باز رہے، اسلامک سپریم کونسل کا انتباہ

بزدل اور ڈرپوک صیہونی حکومت عراق پر حملے سے باز رہے، اسلامک سپریم کونسل کا انتباہ

عراق کی اسلامک سپریم کونسل کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ملک پر صیہونی حکومت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت سے پڑوسی ممالک اور پورے خطے کے لئے خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے: بزدل اور ڈرپوک صیہونی حکومت عراق پر حملہ کرنے سے باز رہے ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق علی دفاعی نے کہا: اگر صیہونی حکومت عراق کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرتی ہے تو سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ پڑوسی ممالک اور پورا خطہ جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آجائے گا۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی واضح کیا: ہمارا فرض ہے کہ عراق کے خلاف کسی بھی ممکنہ جارحیت اور خطرے کو روکنے کے لئے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم خطے میں جنگ بندی اور اس کے دائرے کو دوسرے ممالک تک پھیلانے کے منصوبے کے خلاف دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا: ہم اپنی خارجہ پالیسی میں بات چیت، نرم طاقت اور امن کے اصول پر زور دیتے ہیں۔

گزشتہ روز عرب لیگ نے اپنے اجلاس کے اختتام پر عراق کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا۔

News ID 1928373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha