مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ایرانی خصوصی ایلچی محمد رضا بہرامی کے درمیان کابل میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں تہران نے کابل کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی جہت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد رضا بہرامی نے ایرانی حکومت کی جانب سے امیر خان متقی کو تہران آنے کی دعوت دی، تاکہ اہم امور پر براہِ راست بات چیت ہو سکے۔
ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ خطے کی معاشی ترقی اور امن کے لیے افغانستان کا فعال ہونا ناگزیر ہے۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تہران اور کابل کے درمیان باہمی تعاملات (Interactions) کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ سرحدی اور تجارتی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔
طالبان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی اس دعوت کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ جبکہ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دورہ پاک-افغان-ایران سہ فریقی تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ