18 دسمبر، 2025، 8:54 AM

مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر، تفرقہ دشمنوں کا ہتھیار ہے، صدر پزشکیان

مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر، تفرقہ دشمنوں کا ہتھیار ہے، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے مسلمان ممالک کے باہمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تفرقہ اور اختلافات دشمن کے ہتھیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔ اگر امت مسلمہ متحد رہے تو کوئی بھی طاقت مسلمانوں کو پیچھے دھکیل نہیں سکتی۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں امام خمینی ورلڈ ایوارڈ کی پہلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینیؒ پوری امت کے لیے اتحاد، اخوت اور عوامی یکجہتی کا پیغام لے کر آئے تھے اور ان کی فکر آج بھی مسلم دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کے خواہاں رہے۔ انہوں نے قومیت، زبان اور جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر ہوکر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی۔ امام خمینیؒ کا پیغام محض زبانی نہیں تھا بلکہ عملی اتحاد پر مبنی تھا۔

ڈاکٹر پزشکیان نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو صرف زبانی دعووں پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ باہمی تعاون اور اتحاد قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جب تک مسلم دنیا متحد نہیں ہوگی، دشمن قوتیں اختلافات کو ہوا دیتی رہیں گی۔

صدر ایران نے اس موقع پر کہا کہ امام خمینیؒ کی تعلیمات آج کے پیچیدہ عالمی حالات میں بھی مسلم ممالک کے لیے واضح سمت فراہم کرتی ہیں۔ امت مسلمہ اگر ان اصولوں کو اپنائے تو سیاسی، معاشی اور ثقافتی میدان میں مضبوط ہوسکتی ہے۔

News ID 1937158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha