18 دسمبر، 2025، 11:26 PM

اقوام متحدہ، وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات پر اجلاس

اقوام متحدہ، وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات پر اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل وینزویلا کے خلاف امریکی جارحانہ اقدامات پر ہنگامی اجلاس طلب کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اگلے منگل کو وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلائے گی۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں بلایا جا رہا ہے جب امریکہ کی فوج نے جمعرات کی صبح بحر الکاہل کے مشرقی حصے میں ایک کشتی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران، امریکی فوج نے منشیات کی اسمگلنگ کے بہانے لاطینی امریکہ کی ساحلوں پر درجنوں کشتیوں کو تباہ کیا، جس کے نتیجے میں تقریبا ۹۵ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا کے کئی ممالک نے ونزوئلا کی حاکمیت کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ کراکس کے خلاف تناؤ پیدا کرنے سے گریز کرے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرے۔

News ID 1937179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha