24 اپریل، 2025، 4:31 PM

ملک کا دفاعی نظام بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، جنرل صباحی فرد

ملک کا دفاعی نظام بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، جنرل صباحی فرد

ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس کمانڈر نے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے ایئر ڈیفنس کمانڈر جنرل علی رضا صباحی فرد نے پاسداران انقلاب کے آپریشنل یونٹوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر ملک کا دفاعی نظام مقامی طور پر تیار کیا گی ہے۔

جنرل صباحی فرد نے کہا کہ سکیورٹی اور ڈیٹرنس کو بڑھانے کے لیے دفاعی علوم کو فروغ دینا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے ملک کے حساس مراکز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں فضائیہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1932137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha