مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے غزہ کے لئے امداد لے جانے والے میڈلین جہاز کو بین الاقوامی پانیوں سے قبضے میں لے لیا ہے۔
اس کشتی پر 12 فلسطینی حقوق انسانی کے حامی اور سرگرم کارکن سوار تھے۔
اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہے کہ ان سرگرم کارکنوں کو رملہ میں واقع گفعون جیل میں منتقل کیا جائے گا۔
آج صبح اسرائیلی کمانڈوز نے اس کشتی پر حملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
ایک اسرائیلی فوجی ذریعے نے بتایا کہ تل ابیب حکام ان افراد کی شناخت کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تفتیش اشدود بندرگاہ کے قریب نیوی کے ایک اڈے پر کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ