13 فروری، 2025، 5:51 PM

مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے خلاف آپریشن، فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے خلاف آپریشن، فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی نوجوان قابض صیہونی فوج پر حملے کے دوران شہید ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی حوارہ ملٹری کراسنگ پر متعدد قابض فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں کے خلاف جوابی کاروائی کرنے والے 28 سالہ "عیسیٰ ریاض جبالی" گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
 
دوسری طرف حماس نے مذکورہ آپریشن کو  فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں ایک شجاعانہ اقدام قرار دیا۔ 

فلسطینی تحریک نے عوام اور مزاحمت پر زور دیا کہ وہ سرزمین کے کسی بھی حصے میں قابضوں کے خلاف اپنی کاروائیوں میں تیزی لائیں اور  صیہونی دشمن کے مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں۔

News ID 1930324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha