27 اگست، 2025، 11:28 AM

شام، درعا میں زور دار دھماکہ؛ جولانی کے دہشتگرد نشانہ بنے

شام، درعا میں زور دار دھماکہ؛ جولانی کے دہشتگرد نشانہ بنے

درعا میں نامعلوم افراد نے جولانی گروہ کی چیک پوسٹ پر دستی بموں سے حملہ کیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی صوبے درعا میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کا ہدف دہشتگرد گروہ جولانی کے زیرِانتظام چیک پوسٹ تھا۔

القدس العربی اور المیادین نے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے الصنمین شہر میں جولانی گروہ سے وابستہ دہشتگردوں کی ایک چوکی پر دو دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔

ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی واضح اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم حملے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے شام میں مسلح جھڑپیں اور دھماکے وقتاً فوقتاً جاری ہیں۔

News ID 1935050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha