6 جولائی، 2025، 5:42 PM

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے قریب بحری جہاز پر حملہ

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے قریب بحری جہاز پر حملہ

برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ ہمن کی ساحل کے نزدیک کشتیوں نے ایک جہاز کو ہلکے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے جنوب مغرب میں ایک تجارتی کشتی پر چھوٹی کشتیوں کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ واقعہ ساحل سے 51 سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نامعلوم کشتی نے بحری جہاز کو ہلکے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ الحدیدہ کے قریب کشتی پر ہونے والے حملے کا یمنی افواج یا کسی اور گروہ سے تعلق ہے یا نہیں۔ یمن کے سرکاری یا فوجی ذرائع کی جانب سے اس دعوے کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ بین الاقوامی پانیوں میں پیش آنے والے اس قسم کے واقعات خطے میں کشیدگی میں اضافے کی علامت سمجھے جا رہے ہیں۔

یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ یمن نے ایک کامیاب میزائل حملے کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن کی افواج آئندہ دنوں میں ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

News ID 1934141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha