13 جون، 2025، 8:25 PM

ایران پر شدید حملے کرے گا، ممکنہ نقصان کے لئے تیار ہیں، نیتن یاہو

ایران پر شدید حملے کرے گا، ممکنہ نقصان کے لئے تیار ہیں، نیتن یاہو

نیتن یاہو نے کہا: ہم ایران پر حملے کے بعد ممکنہ نقصان کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران ہم پر شدید حملے کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں اپنے دعوؤں کو دہراتے ہوئے کہا: ہمیں اپریل کے اواخر میں ایران پر حملہ کرنا تھا لیکن اسے اب تک ملتوی کردیا گیا۔ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہم خطے میں نہیں رہیں گے۔ میں نے چھ ماہ قبل ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہمارے پچھلے حملے کے بعد ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ ایرانی میزائل اسرائیل کے لیے خطرہ تھے۔ میں نے چالیس سال پہلے کہا تھا کہ ایران ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر حملے کے بعد ممکنہ نقصان کے لیے تیار ہیں۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ ہم نے حملے سے پہلے واشنگٹن کو آگاہ کیا تھا اور وہ کیا کریں گے یہ ان پر منحصر ہے۔ میں نے مودی، میکرون اور جرمن چانسلر سے بات کی، اور ان سب نے اپنے دفاع کے ہمارے حق پر زور دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایران پر فوجی حملہ کب ختم ہوگا۔ ہم ایران کی میزائل صلاحیتوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں نے ٹرمپ کو بتایا کہ کامیابی کا راز سرپرائز ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم جو کچھ ایران کے خلاف کر رہے ہیں وہ اس سے مختلف ہے جو ہم حماس کے خلاف کر رہے ہیں اور جو ہم نے حزب اللہ کے خلاف کیا۔ اگر ہم صحیح کام کریں تو ہم ایک بڑی تبدیلی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی صفوں کو مضبوط کرنے اور اسرائیل کو ایک سخت اور تباہ کن صدمہ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ متعدد فوجی حکام اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے طفل کش اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ نطنز کی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں اور دیگر اہداف ایجنڈے میں شامل ہیں۔

انہوں نے فوجی آپریشن کے دورانیے کے بارے میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ آپریشن کب ختم ہوگا اور دعویٰ کیا: اس حملے کا اصل ہدف ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

News ID 1933453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha