مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب آنتونیو تایانی سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہا کہ ایران، اسرائیلی رژیم کے حالیہ حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
عراقچی نے اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں نہ صرف ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا بلکہ رہائشی علاقوں، سائنسدانوں، اعلیٰ فوجی افسران اور خواتین اور بچوں کو بھی شہید کیا گیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران، یورپی یونین اور عالمی برادری سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ان جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرے۔
اطالوی وزیر خارجہ آنتونیو تایانی نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی حکام سے بھی رابطہ کیا اور واضح پیغام دیا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے اور فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مذاکراتی عمل کے احیاء پر آمادہ ہے اور فریقین سے کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ