13 جون، 2025، 4:30 PM

صہیونی حکومت کا فضائی حملہ،آیت اللہ سیستانی کی شدید مذمت

صہیونی حکومت کا فضائی حملہ،آیت اللہ سیستانی کی شدید مذمت

آیت اللہ سیستانی نے ایران پر صہیونی حکومت کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے غاصب صہیونی حکومت کے ایران کے سائنسی و تحقیقی مراکز پر وحشیانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں متعدد ایرانی سائنسدان، فوجی کمانڈر اور عام شہری بشمول خواتین و بچوں کو شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے عظیم الشان شہداء کے لیے رحمت و بلندی درجات، ان کے لواحقین کے لیے صبر و تسلیت اور زخمیوں کے لیے شفائے عاجل کی دعا اور اس سنگین اور مجرمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اس جارح اور غاصب رژیم اور اس کے پشت پناہوں پر دباؤ ڈال کر ایسے حملوں کی روک تھام کی جائے، کیونکہ یہ اقدامات دنیا کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

News ID 1933446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha