مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر صیہونی غاصب افواج کے حملے کی مذمت کی۔
ناصر کنعانی نے ایک بیان میں مغربی کنارے میں صیہونیوں کے جرائم اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے تسلسل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے نابلس کی ناکہ بندی اور اس پر حملے سمیت فلسطینیوں کی صیہونی نسل کشی کو روکنے اور اس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔
کنعانی نے القدس، جنین اور نابلس میں عوام بالخصوص فلسطینی نوجوانوں کی دلیرانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے فلسطینی سرزمین پر قبضے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کے لیے دنیا بھر کی دیگر اقوام اور حکومتوں سے حمایت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے انسانی حقوق کے معاملے میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے منافقانہ موقف اور دوہرے معیار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے لیے ان کی غیر مشروط حمایت اور آئے روز مظلوم فلسطینی قوم پر اس غاصب حکومت کے مظالم اور جرائم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی مثال ہے جو کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ