13 جون، 2025، 9:08 PM

ایرانی مسلح افواج صہیونی غاصب حکومت کو بے بس اور ناتوان کردیں گی، رہبر معظم

ایرانی مسلح افواج صہیونی غاصب حکومت کو بے بس اور ناتوان کردیں گی، رہبر معظم

رہبر معظم نے صہیونی حملوں کے حوالے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے کر اسرائیل کو بے بس کردیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے ٹیلی ویژن پر جاری ایک پیغام میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ عمل کریں گی اور صہیونی غاصب و رذیل صہیونی حکومت کو بے بس و ناتوان کرکے چھوڑیں گی۔

آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت اس جنایت کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی۔ ملتِ ایران کو یقین ہونا چاہیے کہ اس سلسلے میں ہرگز کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

News ID 1933455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha