مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل محمد پاکپور نے نیا عہدہ سنبھالتے ہی اپنا پہلا پیغام منتشر کیا جو حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
محضرِ مبارک، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی امام خامنهای (مدظله العالی)
السلام علیکم بما صبرتم
اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد کمانڈروں، جوہری سائنسدانوں اور معصوم خواتین و بچوں کی شہادت پر، جو کہ غاصب صہیونی رژیم کے دہشت گرد حملے میں جان بحق ہوئے، آپ کی خدمت میں تسلیت و تبریک پیش کرتا ہوں۔ نیز، اس خادمِ وطن پر آپ کے حکیمانہ اور الٰہی اعتماد پر شکر گزار ہوں۔
میں، ملتِ شریف ایران کا ایک سپاہی ہونے کے ناطے، شہداء کی سرفرازی پر رشک کرتا ہوں اور اس عظیم میراث یعنی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد عہد کرتا ہوں کہ سپاہ کی سربلندی، اسلامی انقلاب اور ملتِ ایران کے دفاع کے لیے، اپنے مجاہد ساتھیوں کے ہمراہ پورے عزم و اخلاص کے ساتھ سرگرم عمل رہوں گا۔ نیز، شہداء کے پاک خون کا انتقام ضرور لوں گا۔
آج جو جارحیت، غاصب و دہشت گرد صہیونی رژیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور ارضی سالمیت پر حملہ کرکے انجام دی ہے، وہ یقیناً بلاجواب نہیں رہے گی۔
جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا، اُن کی حکیمانہ و مقتدرانہ قیادت میں، ایرانی فوج، سپاہ پاسداران، اور مسلح افواج کے جانباز سپاہی، اس غاصب اور شیطانی رژیم کو ایک دردناک، تباہ کن اور ناقابل فراموش انجام سے دوچار کریں گے۔
خداوند متعال کی نصرت و استعانت سے، اور شہداء کے خون کا انتقام لینے کے لیے، ہم جلد ہی اس طفل کش رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔
وَالْحَمْدُ لِلّهِ قاصِمِ الجَّبارینَ مُبیرِ الظّالِمینَ
والامر الیکم
جنرل محمد پاکپور
کمانڈر انچیف سپاه پاسداران انقلاب اسلامی
تاریخ: 13 جون 2025ء
آپ کا تبصرہ