مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے شام کے صوبہ القنیطرہ کے مضافات میں واقع القحطانیہ گاؤں پر حملہ کیا۔
شام کے مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوجیوں نے گاؤں کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی۔
قابض فوجیوں نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے گاؤں کے باشندوں کو یدایات دیں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں۔
یہ صہیونی جارحیت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب شام کی جولانی رژیم نے ان حملوں کے خلاف خاموشی اختیار کرتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہامی بھری ہے۔
آپ کا تبصرہ