4 اپریل، 2025، 9:43 AM

امریکہ کی یمن کے خلاف جارحیت جاری، صعدہ پر بمباری

امریکہ کی یمن کے خلاف جارحیت جاری، صعدہ پر بمباری

امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی صوبے صعدہ میں سویلین تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن پر امریکہ کی جارحیت جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے میں امریکہ نے سرحدی صوبے صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے صعدہ میں کے علاقے العصائد پر فضائی حملہ کیا ہے۔

ابھی تک جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

امریکہ، صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مسلسل حمایت کی جارہی ہے جس کے تحت امریکہ نہ صرف اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے بلکہ اب یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بناکر صہیونیوں کا تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1931605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha